اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب محسن علی خان کا نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈ کوارٹرز تبادلہ کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلطان نظیر کا نیب ہیڈ کوارٹرز سے نیب راولپنڈی تبادلہ کر دیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نور اللہ اور نور محمد کا نیب خیبرپختونخوا سے نیب بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نمار بہادر غوری کا نیب راولپنڈی سے نیب کراچی تبادلہ کر دیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاضی عاطف بصیر چغتائی کا نیب راولپنڈی سے نیب سکھر تبادلہ کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آصف لیاقت اور محمد عمر صدیق کا نیب لاہور سے نیب سکھر تبادلہ کر دیا گیا۔