نیب ٹیم کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے آفس پرچھاپہ، دفتر سیل

Published On 29 May,2024 11:24 am

راولپنڈی : (دنیانیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم کی جانب سے نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (بحریہ ٹاؤن) کے راولپنڈی آفس پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

نیب اور پولیس کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز 2  آفس میں چھاپہ مارا، چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مارا گیا، نیب ٹیم نے عملے سے پوچھ گچھ کی۔

نیب کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا گیا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر نیب ٹیم کے چھاپے کے وقت پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس بھی موجود تھی، جنہوں نے چھاپے کے وقت بحریہ ٹاؤن جانے والے تمام راستوں کو مکمل سیل کر دیا تھا۔

دوسری جانب  بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر میں چھاپہ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے زمین چڑیا گھر کے لئے مختص کی تھی۔