پنجاب حکومت کی ’سے نو ٹو پلاسٹک‘ مہم کا 5 جون سے آغاز

Published On 02 June,2024 12:26 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پلاسٹک سے پیداہونے والی مہلک بیماریوں سے تحفظ کے لیے 5جون سے ’سے نو ٹو پلاسٹک ‘مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’سے نو ٹو پلاسٹک ‘مہم کے تناظر میں 5جون سے غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری، پروڈیکشن،تریسل اورخریدوفروخت پر پابندی کے لیے میکانزم پرسختی سے عملدرآمد کے لیے تیاری مکمل کرلی۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کا استعمال کینسر اور دیگرمہلک بیماریوں کا موجب ،پلاسٹک کااستعمال ماحولیاتی آلودگی کو بڑھارہا ہے،5 جون سے پلاسٹک کی غیرقانونی مصنوعات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اغاز کیا جاۓ گا،اس سے قبل بارہا نوٹسز ارسال کیے جاچکے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اوردیگرفوڈ پوائنٹس پر گاہکوں کوپلاسٹک بیگ میں کھانا دینے پر سخت پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن ہوگا،مالکان کے خلاف قانونی کارروائی اوربھاری جرمانے ہوں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق 75 مائیکرون سے کم حجم کے پولیتھین بیگز کے استعمال اورسنگل یوز پلاسٹک کے برتنوں پر مکمل پابندی یے، پلاسٹک کے عدم استعمال پرعوام کے لیے ’پلاسٹک موت ہے‘ کے موضوع پرآگاہی مہم کا آغاز کیاجاۓ گا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک سروس میسجز سوشل میڈیا کے ذریعے واٸرل کیے جاٸیں گے، شاپنگ مالز،دفاتر بس سٹینڈز،پارکس، ٹرانسپورٹس،میٹرو بسوں اور عوامی جگہوں پر پلاسٹک کی پابندی کے حوالے سے تحریری پیغامات چسپاں کیے جائیں گے۔

مریم اورنگ زیب کامزید کہنا تھاکہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یامتبادل ذرائع کی تیاری، پروڈیکشن ،خریدوفروخت اوراستعمال کو فروغ دیا جائے گا، میڈیا کو ’پلاسٹک موت ہے‘ کی آگاہی مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست ہے۔