علی امین گنڈاپور عوام کو پھر 9 مئی جیسے واقعات کیلئے اکسا رہے ہیں: امیر مقام

Published On 09 June,2024 02:58 pm

سوات: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عوام کو پھر 9 مئی جیسے واقعات کیلئے اکسا رہے ہیں۔

سوات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ کیا علی امین گنڈاپور عوام کو اکسانے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام میں مایوسی اور پریشانی ہے، وہ سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں روز نئے نئے منصوبے آ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کی ترقی پر توجہ دیں، انہیں پنجاب کی ترقی کی تقلید کرنی چاہیے۔