وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

Published On 11 June,2024 08:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ چین پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے امور بھی زیرغور آئیں گے۔

کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کیلئے 1500 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔