شہر قائد کے باسیوں کیلئے بری خبر، آئندہ چند روز میں پارہ بڑھنے کا امکان

Published On 21 June,2024 11:31 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کے باسیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی، شہر میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے، اگلے چار روز تک درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری مزید اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جاری ہے۔

موس کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرقی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔