اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آئندہ انتخابات انشاء اللہ 2029ء میں مقررہ وقت پر ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ سیاست میں تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں بیان بازی کے بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہئے۔