پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد جلسہ میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد جلسے سے متعلق آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے، ہمیں جلسے میں خیبر پختونخوا سے بھرپور شرکت کرنی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تمام کارکن رابطے بحال کریں، لوگوں کو کس طرح نکالنا ہے پلاننگ کریں، جلسے سے متعلق اس ہفتے میٹنگ بلا رہا ہوں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورا پلان بنا کر بھرپور شرکت کرینگے اور جلسہ کامیاب بنائیں گے، کارکن جلسے کے لیے ورکنگ شروع کر دیں۔