لاہور: (دنیا نیوز) لیسکو کا ترسیلی نظام پھر بارش کا جھٹکا نہ برداشت کر سکا، 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
فیڈرز ٹرپ کر جانے سے متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی، گرمی اور حبس میں شہریوں کا براحال ہو گیا۔
بارش سے متاثرہ لیسکو کا سسٹم 7 گھنٹے بعد بھی مکمل بحال نہ ہو سکا، لیسکو کا عملہ صرف فیڈرز بحال کرنے میں مصروف رہا اور انفرادی شکایات نظر انداز کرنے لگا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ بارش شروع ہو تو بجلی غائب ہو جاتی ہے، لیسکو دفاتر میں شکایت لیکر جاؤ تو عملہ نہیں ملتا۔
دوسری طرف لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ عملہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد بجلی بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔