کوئٹہ: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور پارٹی ورکرز نے استقبال کیا، بلاول بھٹو زرداری کو دورے کے دوران امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلاول بھٹو کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی،بلاول بھٹو زرداری کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔