حسن ابدال: دو کمسن بہنیں برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

Published On 07 July,2024 05:51 pm

حسن ابدال: (دنیا نیوز) برساتی نالے میں ڈوب کر دو کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

افسوسناک واقعہ حسن ابدال کے گاؤں کوہلیہ میں پیش آیا جہاں دو کمسن بہنیں برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، جاں بحق بچیوں میں 5 سالہ نبیہ اور 8 سالہ مناہل شامل ہیں۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والی بچیوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردیں۔