فورٹ منرو: سیاحوں کی وین کھائی میں جاگری، 2 جاں بحق 14 زخمی

Published On 07 July,2024 05:39 pm

فورٹ منرو: (دنیا نیوز) سیاحتی مقام فروٹ منرو سے واپسی پر سیاحوں کی وین گہری کھائی میں جاگری۔

افسوسناک حادثہ ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھری وین گردو سٹیل پل کے مقام پر کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی وین میں سیاحوں کا تعلق ضلع مظفرگڑھ علی پور سے ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔