ملتان: چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق، باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے

Published On 07 July,2024 06:04 pm

ملتان: (دنیا نیوز) بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جان بحق جبکہ والد اور بیٹا زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ چوک شہیداں نالہ ولی محمد میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث مکان کی کچی چھت بوسیدہ ہوکر گرنے سے گھر کے افراد نیچے دب گئے، ملبے تلے دب جانے سے ماں بیٹی دم توڑ گئیں جبکہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں صائمہ بی بی اور چار سالہ ثانیہ شامل ہیں جبکہ 50 سالہ ریاض اور معراج کو زخمی حالت نکال لیا گیا، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔