مراد علی شاہ کا سندھ میں رضاکارانہ خون کے عطیات کو فروغ دینے کا عزم

Published On 07 July,2024 07:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں رضاکارانہ خون کے عطیات کو فروغ دینے کا عزم کیا اور اس نیک مقصد کو قومی سطح پر اجاگر کرنے پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ ڈونیٹ کرنے سے نقصان نہیں فائدہ ہوتا ہے، خون انسانی زندگی کے لئے بہت اہم ہے۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ صحت مند افراد کو خون کا عطیہ دینا چاہئے، ہر صحت مند شخص کو سال میں ایک بار ضرور خون دینا چاہئے، خون کی عدم دستیابی سے ہر سال متعدد جانیں چلی جاتی ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے صحت کے لئے سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ 24 کروڑ آبادی میں صرف 10 فیصد لوگ خون کا عطیہ دیتے ہیں، آبادی کے حوالے سے ہم دنیا میں ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔