پاکستان شہریت ایکٹ 1951میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

Published On 10 July,2024 03:26 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان شہریت ایکٹ 1951میں ترمیم کا بل پیش کردیا گیا ۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم کا بل پیش کیا ، جس میں کہا گیا ہے  کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے بچے کے والد اور والدہ کا پاکستانی ہونا ضروری ہے کہ وہ پھر پاکستان کی شہریت حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب نئی ترمیم یہ لائی جارہی ہے کہ والدین میں سے کسی ایک کا بھی تعلق پاکستان سے ہوتو بچے کو پاکستان کی شہریت دی جاسکتی ہے۔

سپیکرقومی اسمبلی نے پاکستان شہریت ترمیمی بل مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔