لیگی قائد نواز شریف کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Published On 13 July,2024 04:51 pm

مری: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے سمیت آئی ایم ایف سے ہونیوالے معاہدے پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ آج پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 7 ارب ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔

دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیدیا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے