ملک میں عدم استحکام، بے یقینی پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے: وزیراعظم

Published On 13 July,2024 07:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات میں مجموعی ملکی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور میڈیا سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ لوگوں کو حقائق سے آگاہ رکھنے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کو بھی میڈیا حکمت عملی زیادہ مؤثر بنانے پر توجہ دینی چاہئے، ملک میں عدم استحکام اور بے یقینی پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیا جانا چاہئے۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ ایوان بالا کو جمہوری اقدار اور باوقار ماحول کے لئے تمام منتخب ایوانوں کی رہنمائی کرنی چاہئے، وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے امور خارجہ کمیٹی دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت، پرامن اور تعمیری تشخص ابھارنے پر خصوصی توجہ دے گی۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے