لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صنم جاوید سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے صنم جاوید کو گوجرانوالہ مقدمہ سے ڈسچارج کیا تھا۔