مریم نواز کا سردار کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مریم نواز کا سردار کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مرحوم اداکار سردار کمال کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ اداکاری کے شعبہ میں سردارکمال کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و کامیڈین سردار کمال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار کمال کو منگل کی شب دل کا دورہ پڑا جس کی شدت سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

سردار کمال نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔