پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ میں بڑی تنظیم نو

Published On 31 July,2024 12:00 pm

اسلام آباد: (عدیل وڑائچ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میں بڑی تنظیم نو کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کی سربراہی مستقل طور پر لیفٹننٹ جنرل عہدے کے آفیسر کریں گے اور ان کے ماتحت 2 میجر جنرلز خدمات سرانجام دیں گے۔

ذمہ دار ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ نئی تنظیم نو آئی ایس پی آر میں توسیع کے باعث کی گئی ہے، لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری آئی ایس پی آر کی سربراہی جاری رکھیں گے اور ان کی کمانڈ میں دو میجر جنرلز کا تقرر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر میں توسیع انفارمیشن انوائرمنٹ میں پیچیدہ، گھمبیر صورتحال اور چیلنجز کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ اس ادارے کی استعداد کار اور افادیت کو مزید بڑھایا جا سکے۔

ایسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ آئی ایس پی آر کی سربراہی میجر جنرل کی بجائے لیفٹننٹ جنرل عہدے کا افسر مستقل طور پر کرے گا اور پہلی مرتبہ دو میجر جنرلز آئی ایس پی آر میں تعینات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ڈومین میں درپیش چیلنجز کے باعث صورتحال ماضی کی نسبت بہت مختلف ہو چکی ہے اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بہت سی نئی جہتوں پر کام کیا جائے گا جس کے لئے ادارے میں نئے عہدے تشکیل دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میجر جنرل کے عہدے کی تقرریوں کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے