اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سب کو معلوم تھا فیض حمید کیخلاف انکوائری ہو رہی تھی۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اس ایکشن سے ادارے کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، فیض آباد دھرنے کے معاملے پر معاہدے میں فیض حمید کے دستخط موجود ہیں، یقیناً انکوائری کےعمل میں یہ چیزیں شامل ہوں گی، فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو مینج کرکے بٹھایا گیا تھا۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ شواہد نہیں لیکن سنا ہے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تانے، بانے بھی ان سے ملتے تھے۔