اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فیض حمید کےاوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ وہ اپنے بیانات سے اس معاملے کو متنازعہ بنائیں، فیض حمید کے دفاع میں بیان دینے والا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا بھی جواب دے، بانی پی ٹی آئی کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ شدید پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ثابت کردیا کہ فیض حمید ان کا اثاثہ تھے، بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو کبھی اثاثہ، کبھی ہیرو اور کبھی زیرو کہتے ہیں۔