اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ماضی دیکھتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ انہیں جلسے کی اجازت ملے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق وزارت داخلہ فیصلہ کرے گی، بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا، کیا وجہ تھی کہ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو ایک لمحہ کے لئے بھی ہٹانا نہیں چاہتے تھے؟
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی طرح باقی صوبے بھی بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتے ہیں: عطا تارڑ
عطا تارڑ نے کہا کہ نو مئی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر ہوا، بانی پی ٹی آئی نے گرینڈ پلان بنایا تھا، تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا، میں نہیں جانتا کہ عمران خان کا معاملہ کس کورٹ میں جائے گا۔