وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

Published On 18 August,2024 07:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کیا، اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور ہوگا۔