بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 22 افراد جاں بحق

Published On 23 August,2024 10:10 am

کوئٹہ: (ثمن اسماعیل) بلوچستان میں مون بارشوں اور سیلاب کے دوران مختلف حادثات میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 11 بچے بھی شامل ہیں جبکہ موسلا دھار بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں میں یکم جولائی سے اب تک 5448 افراد متاثر ہوئے جبکہ طوفانی بارشوں سے 158 مکانات مکمل منہدم اور 622 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیلابی صورتحال سے 102 ایکڑ پر فصلیں اور 35 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں، طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کو نقصان پہنچا جبکہ صوبے میں بارشوں کے دوران 131 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔