کراچی: (دنیا نیوز) علمائے کرام نے کراچی کے علاقہ گولیمار میں مذہبی ریلی پر فائرنگ کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے شرپسند عناصر کا ایجنڈا ناکام بنانے کی اپیل کی ہے۔
مولانااورنگزیب فاروقی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر نے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی سازش کی، سکیورٹی ادارے تخریب کاروں کو گرفتار کر کےغیر جانبدار انکوائری کریں۔
علامہ سید نذیر عباس نقوی نے عزم کیا کہ مکار دشمن کی فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے، مولانا تاج حنفی اور مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے بھی مذہبی مارچ پر شرپسندی کی شدید مذمت کی۔