کراچی: (دنیا نیوز) چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھرمیں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کی مناسبت سے سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا ۔
فلیگ مارچ ملیر لنک روڈ،صفورا چوک، گلزار ہجری روڈ، لیاقت مارکیٹ،سعود آباد چوک، کھوکھرا پار، جناح سکوائر، ملیر ہالٹ میں کیا گیا، پورٹ قاسم چوک، گلشن حدید، لانڈھی، فیوچر موڑ، قائد آباد، منزل پمپ، مچھر کالونی، ایوب گوٹھ، نرسری چوک، معمار موڑ پر بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ داؤد چورنگی، نیو سبزی منڈی، نیو کراچی، شاہد شہید پارک، گلبرگ ٹاؤن، جنگل شاہ کالج، کالا پل، یونیورسٹی روڈ، مزارقائد، لی مارکیٹ، پی آئی ڈی سی سمیت دیگر علاقوں میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا ۔
رینجرز ترجمان کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کے دوران اہم امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا معائنہ بھی کیا گیا، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔