کوئٹہ: (ثمن اسماعیل) بلوچستان میں موسم گرم اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں بادل بھی برس سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار، قلات، لسبیلہ، آوران، نصیر آباد، سبی، جعفر آباد، کوہلو، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، ژوب، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، بولان، جھل مگسی، گوادر اور اورماڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔