امن و امان کا معاملہ: وزیر اعظم کی ہدایت پر محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے

امن و امان کا معاملہ: وزیر اعظم کی ہدایت پر محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے

محسن نقوی وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں بلوچستان کے چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری شریک ہوں گے۔

اجلاس میں آئی جی ایف سی نارتھ، آئی جی ایف سی ساؤتھ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ڈی جی لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں مزید اقدامات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات بھی کریں گے۔