لاہور: (دنیانیوز) صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی 11ستمبرکو لندن روانگی متوقع ہے ، نوازشریف لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نوازشریف کا لندن میں کچھ اہم سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اکتوبر 2023 میں وطن واپس آئے تھے۔