کوئٹہ: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے نئے تعینات آئی جی پو لیس معظم جاہ انصاری نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے موثراقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدرمملکت نے آئی جی بلوچستان کے لئے ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے آئی جی بلوچستان معظم جاہ تیسری بار پولیس کی کمان کریں گے
واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے معظم جاہ انصاری بلوچستان میں دوسری اور مجموعی طور پر تیسری مرتبہ پولیس کی کمان کریں گے۔
معظم جاہ انصاری کا شمار پروفیشنل اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے، معظم جاہ انصاری خیبر پختونخوا میں بھی آئی جی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔