لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے فائر وال کی تنصیب اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے فائر وال کی تنصیب اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے خلاف درخواست کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکوٹ کو واپس بھجوا دی۔
واضح رہے کہ فائر وال کی تنصیب کیخلاف جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ فائر وال کی تنصیب شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔