قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

Published On 08 September,2024 08:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی، وقفہ سوالات بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہوگا۔

وزیر آباد ضلع میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی سمیت حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل پروازوں کے لئے بندش پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

صدر مملکت کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈا پر موجود ہے، نکتہ اعتراض کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی ایوان میں بات ہوسکے گی۔