بچوں کی بسوں بارے پالیسی نہ بنانیوالے سکولز کی رجسٹریشن 'ری نیو' نہ کرنے کا حکم

Published On 14 September,2024 07:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی بسوں سے متعلق پالیسی نہ بنانے والے سکولز کی رجسٹریشن 'ری نیو' نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں کا تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کو احکامات جاری کئے جا چکے ہیں مگر تاحال سکولز کی بسوں سے متعلق پالیسی پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ جن سکولز نے بچوں کی بسوں سے متعلق پالیسی نہیں بنائی ان کی رجسٹریشن  رینیو  نہیں کی جائے گی۔