پشاور: (دنیا نیوز) جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلہ میں جے یو آئی کا مرکزی انٹرا پارٹی انتخابی اجلاس کل ہوگا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوگا، انتخابات میں ملک بھر سے مرکزی جنرل کونسل کے ممبران شریک ہوں گے۔
اسلم غوری نے کہا کہ اجلاس میں آئندہ پانچ سال کے لئے مرکزی امیر اور ناظم عمومی کا انتخاب ہوگا، تمام اراکین کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے ہدایت کی کہ انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے اراکین مجلس عمومی اوریجنل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔