الیکشن ٹریبونل تبدیلی کی درخواستوں کا معاملہ، عامر مغل کی درخواست قابل سماعت قرار

الیکشن ٹریبونل تبدیلی کی درخواستوں کا معاملہ، عامر مغل کی درخواست قابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر مغل کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔

حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انتخابی ٹریبونلز کا قیام آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت ہوتا ہے، ٹریبونل کا قیام آئین کے آرٹیکل 212 کے تحت ہوتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ٹریبونل میں جج کی تعیناتی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔

حکم نامے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکمنامہ جاری کیا، درخواست گزار کی جانب سے فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے تھے۔