علی امین گنڈا پور پشتون بھائیوں میں نفرت پھیلا رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

Published On 07 October,2024 09:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پشتون بھائیوں میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کواپنا رویہ بدلنا ہوگا، احتجاج کےنام پرتشدد والا رویہ نہیں اپنانا چاہیے، پی ٹی آئی کوایسی منفی سوچ کی مذمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پورنفرتیں پھیلا رہے ہیں، علی امین گنڈا پورنے ریاست کوچیلنج کیا، ان کا رویہ دیکھ کرجلسوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی، علی امین گنڈا پور سے کسی سنجیدہ بات کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا جیل میں چلا گیا تو زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا، بانی پی ٹی آئی کی یہ بات درست ثابت ہوئی، سیاست میں نفرت زیادہ ہوگئی ہے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کا ٹارگٹ بانی پی ٹی آئی کوجیل سے باہر نکالنا ہے، پرامن احتجاج سب کا حق ہے، شنگھائی کانفرنس پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے شنگھائی کانفرنس کامیاب ہو، واحد بانی پی ٹی آئی جو مذاکرات سے انکاری ہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سےڈیڈلاک برقرار ہے۔