شیخوپورہ: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اکرم بھٹی گرفتار ہو گئے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اکرم بھٹی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے اکرم بھٹی کو 10 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا، اکرم بھٹی پر شہری سے رشوت لینے پر مقدمہ درج کیا گیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف شہری ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق اکرم بھٹی نے 2021/2022 میں مدعی سے 50 ہزار روپے رشوت لی، مدعی ریاض 2021 منشیات کے مقدمہ میں جیل گیا تھا۔
یاد رہے کہ اکرم بھٹی 50 دن سے لاپتہ تھا، جس کی بازیابی کے لیے عدالت عالیہ راولپنڈی میں پٹیشن زیرسماعت ہے، جسٹس عبدالعزیز نے عدالت میں 11 اکتوبر کو اکرم بھٹی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔