سکیورٹی فورسز کے خیبر پختو نخوا میں 2 مختلف آپریشنز، 4 خارجی ہلاک

Published On 10 October,2024 09:05 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختو نخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں 4 خارجی جہنم واصل کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 9 اکتوبر کو بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجی ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقہ حسن خیل میں کارروائی کی گئی، کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، معصوم لوگوں پر حملوں، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔