لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 2 رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پولیس پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجا اور افضال عظیم کی عبوری ضماتنوں میں 24 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ سلمان اکرم راجا اور افضال عظیم کے خلاف تھانہ اسلام پورہ ،لاری اڈا سمیت دیگر پولیس سٹیشنز میں 5 اکتوبر کو پولیس پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔