بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات کرانے بارے خبریں بے بنیاد قرار

Published On 14 October,2024 04:46 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے کہ جس میں کہا گیا کہ وزیرداخلہ نے بیرسٹرگوہرکو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیرداخلہ نے بیرسٹرگوہرکو آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی ہے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شنگھائی کانفرنس تنظیم کے اجلاس کے دوران 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

عالمی سربراہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے اور اس دوران اسلام آباد میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں، پانچ دن کیلئے تمام ریسٹورنٹس بند کیے جا رہے ہیں، سکولوں کی تین دن کی چھٹی کا اعلان ہوچکا ہے۔