اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت محی الدین وانی نے گریجویشن کی سطح سے اردو ختم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔
وفاقی سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ گریجویشن سے اردو ختم کرنے کی بات درست نہیں، ہائر ایجوکیشن نے بھی اس کی تردید کی ہے، اس حوالے سے ایچ ای سی کو اپنا بیان جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دریں اثناء ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار کا کہنا ہے کہ اردو ختم نہیں کی جا رہی ہے، اردو انٹرمیڈیٹ کی سطح پر تو لازمی مضمون ہے مگر یہ گریجویشن کی سطح پر کبھی لازمی مضمون نہیں رہی ہے بلکہ ہمیشہ یہ اختیاری مضمون رہا ہے اور اب بھی رہے گا۔
ڈاکٹر مختار نے کہا کہ اس حوالے سے ردِعمل میڈیا کو جلد جاری کر دیا جائے گا۔