اروشی روٹیلا نے ریشبھ پنت کیساتھ تعلقات کی افواہوں کو مسترد کردیا

Published On 19 September,2024 10:14 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پھیلنے والی میمز اور افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان کی توجہ صرف اپنے کیریئر پر ہے۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ افواہوں سے نمٹنا مشکل ہوتا ہے مگر وہ ہمیشہ ایمانداری اور وضاحت کے ساتھ جواب دینے کی کوشش کرتی ہوں، سچائی پر توجہ دینے اور شفافیت کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔

اروشی روٹیلا نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں صرف کیریئر اور اہداف پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں اور سپورٹ کرنے والے لوگوں کے درمیان رہنا ان کے لیے حوصلہ افزا ہوتا ہے۔