وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی اتحادیوں کیساتھ پریس کانفرنس کی تردید

Published On 18 September,2024 01:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی خبر کی تردید کر دی۔

غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے کا کوئی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بار کونسلز سٹیک ہولڈرز ہیں ان کو اعتماد میں لیں گے، آج بار کونسلز کے اجلاس میں آئینی ترامیم پر حکومتی مؤقف واضح کروں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بار کونسلز نمائندوں کے ساتھ ہی ممکنہ طور پر میڈیا سے گفتگو کروں گا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے