سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپے کی خبر بے بنیاد قرار

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپے کی خبر بے بنیاد قرار

ترجمان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا تھا کہ چھاپے کے حوالےسے چلنےوالی خبر درست نہیں ہے، اینٹی کرپشن نے ہم سے صرف ریکارڈ طلب کیا ہے، کوئی چھاپہ نہیں ماراگیا۔

ایس بی سی اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےحکام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، چھاپےکی خبر بےبنیاد اور گمراہ کن ہے۔