مولانا فضل الرحمان کی حکومتی عہدہ لینے کی خبریں بے بنیاد قرار

Published On 30 August,2024 11:38 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) جے یوآئی ف نے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں کے بعد مولانا فضل الرحمان کی حکومتی عہدے لینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مرکزی ترجمان جے یو آئی ف کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ صدر زرداری اور وزیراعظم کی ملاقاتیں دیرینہ دوستی کے تناظر میں ہیں، دونوں امیر جے یو آئی کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے۔

جے یوآئی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کی جانب سے سیاسی عہدے لینے کی خبریں سراسر غلط اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کا مظہر ہیں، امیر جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا موجودہ سیاسی سیٹ اپ پر موقف اٹل ہے،جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے