اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کے حوالے سے ایمنسٹی سکیم کی افواہوں کی تردید کردی۔
ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی سکیم کے بارے میں سوشل میڈیا پرچلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں، سمگل شدہ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کے بارے میں کوئی تجویززیر غور نہیں ہے۔
ایف بی آر نے عوام کو ہدایت دی کی کہ عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی ایسی کسی خبر پر یقین نہ کریں۔
واضح رہے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر ایف بی آر سمگل شدہ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کی خبریں چلائی جارہی ہیں جس پر ایف بی آر نے ان بے بنیاد خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔