نتاشا کی رات اپنے گھر گزارنے کی خبروں میں صداقت نہیں، ڈی آئی جی ویمن جیل

Published On 02 September,2024 05:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کارساز حادثے کی ملزمہ کے ویمن جیل میں قید کے معاملہ پر ڈی آئی جی ویمن جیل شیبا شاہ نے کہا ہے کہ نتاشا ویمن جیل کی بیرک نمبر 3 میں ہیں، جیل میں تمام قیدی خواتین کو یکساں سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویمن جیل شیبا شاہ نے کہا ہے کہ ویمن جیل کی 6 بیرکوں میں 186 خواتین قیدی موجود ہیں، نتاشا کو دیگر خواتین قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے، نتاشا سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

شیبا شاہ نے کہا کہ ملزمہ نتاشا کو کوئی اضافی سہولت فراہم نہیں کی جارہی، نتاشا کی رات اپنے گھر میں گزارنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، نتاشا دن رات جیل میں ہی ہے۔

ڈی آئی جی ویمن جیل کا کہنا تھا کہ ملزمہ نتاشا بظاہر ذہنی مریضہ نہیں لگتی، تمام بیرکس میں ایک ایک ڈیپ فریزر رکھا ہوا ہے، ملزمہ نتاشا کو الگ سے کوئی ڈیپ فریزر فراہم نہیں کیا گیا، جیل میں ہر خاتون قیدی کو اپنے گھر سے کھانا منگوانے کا حق حاصل ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے