پشاور: (دنیا نیوز) گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی نے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ کیا، غربت کے خاتمے کے لیے پالیسیوں اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لیے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے انتہائی ضروری ہیں، صوبے میں معاشی آسودگی کے لیے قیام امن ترجیحات ہیں۔