سموگ سے چھٹکارے کیلئے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاری

سموگ سے چھٹکارے کیلئے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاری

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش پر 35 کروڑ روپے خرچہ آئے گا، مصنوعی بارش کے لیے محکمہ موسمیات اور ماحولیات اہم کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ سال نگران حکومت کے دور میں بھی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق آلودگی بڑھنے کے باعث بچوں کو سکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔